BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنوں میں کارروائی، 8 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

  • صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
شائع اپ ڈیٹ

سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای ایز ) نے بنوں کے ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ یہ اطلاع ہفتے کے روز فوج کے میڈیا ونگ نے دی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق مسلح افواج نے جمعہ کو خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ “شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، بھارتی حمایتی تنظیم فتنہ الخوارج کے 8 خوارج واصل جہنم کر دیے گئے۔”

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے، جو سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ “یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مضبوط مشترکہ کوششوں کی عکاس ہے، جنہوں نے اس خطے میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کو نمایاں طور پر تیز کیا ہے۔ یہ مہارت سے مربوط اور ہم آہنگ حفاظتی اقدامات خوارج کے آپریشنل حرکات کو محدود کرنے، ان کے سہولت کار نیٹ ورکس کو منظم طریقے سے ختم کرنے، اور ان کی دوبارہ تنظیم کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔

“یہ کارروائیاں مسلسل کامیابی کے نتائج دے رہی ہیں اور مزید امن و استحکام کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔”

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی باقی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ “سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزم استحکام کے تحت جاری انتھک کاؤنٹر ٹیررازم مہم (جو قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپیکس کمیٹی کی منظوری کے مطابق ہے) پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔”

ادھر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر نے 8 بھارتی حمایت یافتہ شدت پسندوں کو ختم کرنے پر اہلکاروں کی حوصلہ مندی اور عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ “خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔”

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے حمایت یافتہ منظم دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنا ملکی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ وطن کے بقا کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس کارروائی میں دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز عزم استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ “پورا ملک دہشت گردی کے اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔”

انہوں نے حکومت کے عزم کو بھی دہرایا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.