BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.93%)
KSE100 Decreased By (-0.53%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.49 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.76 Decreased By ▼ -0.22 (-1.69%)
DFML 18.24 Increased By ▲ 0.75 (4.29%)
DGKC 184.75 Decreased By ▼ -2.47 (-1.32%)
FABL 93.33 Decreased By ▼ -0.38 (-0.41%)
FCCL 51.08 Decreased By ▼ -0.57 (-1.1%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -1.79 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.05 (-0.51%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.01 Decreased By ▼ -0.16 (-0.61%)
MLCF 89.34 Decreased By ▼ -1.89 (-2.07%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
PAEL 34.89 Decreased By ▼ -0.35 (-0.99%)
PIBTL 14.45 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
PIOC 234.14 Decreased By ▼ -5.48 (-2.29%)
PPL 218.62 Decreased By ▼ -2.74 (-1.24%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
SSGC 22.97 Decreased By ▼ -0.33 (-1.42%)
TELE 7.41 Decreased By ▼ -0.20 (-2.63%)
TPLP 11.97 Decreased By ▼ -0.59 (-4.7%)
TRG 55.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.4%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

دارالحکومت کی منتقلی ضروری ، وہاں آبادی بہت زیادہ ، آبی بحران بھی ہے ، ایرانی صدر

  • تہران البرز پہاڑوں کی جنوبی ڈھلانوں پر ، یہاں شدید گرم موسم ہوتا ہے ، مسعود پزشکیان
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملکی دارالحکومت کو تہران سے منتقل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہاں آبادی بہت زیادہ ہے اور پانی کا بحران شدید ہو چکا ہے۔

صدر پزیشکیان نے اس سے قبل بھی دارالحکومت کی منتقلی کے خیال کو اجاگر کیا تھا، اس سال تہران میں بارش کی سطح صدی کے نچلے ترین درجے پر رہی۔

صدر نے کہا کہ ہمیں کوئی چارہ نہیں ہے، یہ منتقلی ضروری ہے، ہم اس علاقے کو مزید آبادی اور تعمیرات سے بوجھل نہیں کر سکتے۔ ہم ترقی کر سکتے ہیں، لیکن پانی کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے۔

ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ موجودہ دارالحکومت کو بارش کے بغیر سردیوں سے پہلے خالی کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔

تہران البرز پہاڑوں کی جنوبی ڈھلانوں پر واقع ہے اور یہاں گرمیوں میں شدید خشک اور گرم موسم رہتا ہے، جو خزاں کی بارشوں اور سردیوں کی برفباری سے کچھ حد تک کم ہوتا ہے۔ اس سال پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی برف نہیں جمی ہے۔

آبی قلت کے پیش نظر حکومت نے تہران کی 10 ملین کی آبادی کے لیے پانی کی فراہمی وقتی طور پر محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

صدر پزشکیان کے خالی کرانے کے خیال پر مقامی میڈیا میں تنقید ہوئی اور اصلاح پسند اخبار ہم میہان نے اس کو مذاق قرار دیا۔ بعد میں حکومت نے وضاحت کی کہ صدر صرف رہائشیوں کو خبردار کرنا چاہتے تھے، ان کا مقصد کوئی منصوبہ پیش کرنا نہیں تھا۔

گزشتہ ہفتے حکام نے بارش پیدا کرنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ آپریشنز شروع کیے۔ صدر نے ٹریفک جام، پانی کی کمی، وسائل کے ناقص انتظام اور فضائی آلودگی کو دارالحکومت کی منتقلی کی اہم وجوہات قرار دیا۔جنوری میں حکومت نے مکران کے کم ترقی یافتہ علاقے میں ممکنہ منتقلی کا مطالعہ شروع کیا، تاہم اس تجویز پر بھی تنقید ہوئی۔

Comments

Comments are closed.