کھیل
بھارتی کپتان شبمن گل گردن کی چوٹ کے باعث ٹیسٹ سے باہر
گل کو پہلی اننگز میں میچ چھوڑنا پڑ گیا ، وہ اب جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے
بھارت کے کپتان شبمن گل کو پہلے اننگز میں گردن میں چوٹ لگنے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہونا پڑا اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق وہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔
گل نے میدان چھوڑنے سے پہلے ایک چوکا لگایا، گردن کو رگڑتے ہوئے واپس آ گئے اور بھارت کی جانب سے 159 رنز کے جواب میں 189 رنز بنانے کے بعد دوبارہ بیٹنگ نہیں کی۔بی سی سی آئی نے بتایاکہ بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور نگرانی میں رکھا گیا۔
بی سی سی آئی کے بیان میں کہا گیا وہ ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ انہیں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رکھا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا گل 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہوں گے یا نہیں۔

























Comments
Comments are closed.