BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

بوتھم کا انگلینڈ کی ایشیز تیاریوں پر اظہارِ تشویش

  • جو روٹ کی زیر قیادت ٹیم نے 2021-22 میں بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل محدود مشق کی تھی اور ناکامی کا سامنا کیا
شائع اپ ڈیٹ

سابق انگلش کپتان سر ایان بوتھم نے آسٹریلیا میں ہونے والی آئندہ ایشیز سیریز سے قبل انگلینڈ کی ناکافی تیاریوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آسٹریلوی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، تاہم موجودہ اسکواڈ کو محدود پریکٹس کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کی مکمل ٹیم صرف چند روز قبل پرتھ پہنچی ہے اور سیریز کے آغاز سے پہلے صرف ایک داخلی میچ کھیلے گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے تقریباً تمام کھلاڑی ملک بھر میں شیفیلڈ شیلڈ کے ریڈ بال میچز کے ذریعے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

بوتھم نے مزید کہا کہ یہ تیاری کا درست طریقہ نہیں، آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف ہیں، گیند تیزی سے آتی ہے، روشنی الگ ہے اور فریمنٹل ڈاکٹر جیسی ہوائیں کھیل پر اثر ڈالتی ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ نے 2021-22 کی ایشیز سے قبل بھی صرف دو داخلی میچ کھیلے تھے اور سیریز 4-0 سے ہار گیا تھا۔

بوتھم کو توقع ہے کہ اس بار بین اسٹوکس کی قیادت میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی بشرطیکہ بولرز فٹ رہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر بولرز مکمل فٹ رہے اور کپتان بھرپور کردار ادا کرے تو انگلینڈ کے پاس اچھا موقع ہے۔

Comments

Comments are closed.