کھیل
نیو زی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ
- نیو زی لینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل، آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا
نیو زی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹوئنٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
نیو زی لینڈ سیریز میں 2-1 کی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ پانچواں اور آخری میچ جمعرات کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔
بارش سے قبل ویسٹ انڈیز نے 6.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز اسکور کیے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی واحد وکٹ ایلیک ایتھانیز کی گری، جو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں نیو زی لینڈ کو 7 رنز سے ہرایا تاہم دوسرے میچ میں اسی مقام پر نیوزی لینڈ نے 3 رنز سے فتح حاصل کی۔
اتوار کو نیلسن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کی۔
























Comments
Comments are closed.