نشاط ہوٹلز نے رفحان میعظ کی خریداری کے اعلان کی تاریخ 90 دن کے لیے بڑھادی
- خریدار بعض ٹرانزیکشن دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے، نوٹس
نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ، جو ر رفحان میعظ پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ میں 75.69 فیصد تک شیئرز کے ممکنہ خریدار ہیں نے عوامی پیشکش کے اعلان (پبلک ایناؤنسمنٹ آف آفر) کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
نیکسٹ کیپیٹل نے پیر کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) اور پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو نوٹس میں بتایا کہ یہ اعلان، جو اصل میں 16 مئی 2025 کو پبلک ایناؤنسمنٹ آف انٹینشن (پی اے آئی) کے 180 دنوں کے اندر ہونا تھا، اب 90 دن کے لیے ملتوی کر کے 10 فروری 2026 تک کیا جائے گا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خریدار بعض ٹرانزیکشن دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے اور مزید کارروائی کے لیے کچھ ریگولیٹری منظوریوں کا انتظار کر رہا ہے۔ اس وجہ سے خریدار پی اے آئی کی اشاعت کے 180 دنوں کے اندر، یعنی 12 نومبر 2025 تک، عوامی پیشکش کا اعلان کرنے سے قاصر ہوگا۔
مندرجہ بالا صورتحال کے پیش نظر، ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس کو خریدار کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ پبلک ایناؤنسمنٹ آف آفر کی تاریخ نوے دن کے لیے بڑھا کر 10 فروری 2026 تک کر دی گئی ہے۔
مئی کے آغاز میں معلوم ہوا تھا کہ انگریڈین انکارپوریٹڈ، جو امریکہ میں مقیم خوراک اور مشروبات کے اجزاء فراہم کرنے والی کمپنی ہے، اپنی آر ایم پی ایل میں شراکت فروخت کرنے کی پیشکشوں کا جائزہ لے رہی تھی۔
اعلان کے بعد، نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ، جو نشاط گروپ کا حصہ ہے، نے RMPL میں 75.69 فیصد تک حصص حاصل کرنے کی اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔
نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ بنیادی طور پر ‘نشاط ایمپوریم’ اور ‘نشاط ہوٹل’ کے نام سے شاپنگ مال، ہوٹل اور بنکویٹ ہالز کی ملکیت، انتظام اور آپریشن کرتی ہے۔ کمپنی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی ‘نشاط ریزیڈنسز’ کے نام سے کام کرتی ہے، جو زیادہ تر رہائشی اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔
دریں اثنا آر ایم پی ایل نے پاکستان میں اپنی سرگرمیاں 1953 میں مکئی کی ریفائننگ کی صنعت کے طور پر شروع کیں۔ سالوں کے دوران کمپنی پاکستان کی سب سے بڑی زرعی صنعتوں میں سے ایک بن گئی ہے۔
کمپنی مکئی کو بنیادی خام مال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے مختلف خوراکی اجزاء اور صنعتی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ آر ایم پی ایل 1985 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل ہوئی۔
























Comments
Comments are closed.