BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

ملک بھر میں پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے یکساں نظام کی منظوری

  • بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے عمل آسان ہو جائے گا، وزیرِ داخلہ
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک بھر کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ (کلیئرنس سرٹیفکیٹ) جاری کرنے کے یکساں نظام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ اب نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے حصول کا سابقہ پیچیدہ طریقہ کار اب آسان، تیز تر اور مکمل طور پر آن لائن بنا دیا گیا ہے۔وزیرِ داخلہ نے بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرنے کے لیے بھی ایک یکساں نظام قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ اور بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے ایک معیاری و یکساں نظام سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے عمل کافی آسان ہو جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس بیورو کو ایک متحرک اور فعال ادارے میں ڈھالنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پولیس کے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ملک میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments

200 حروف