BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

صنعتوں اور گھریلو صارفین کو گیس بحران نے جکڑ لیا ، حیدرآباد چیمبر

  • 40 فیصد چھوٹی صنعتیں متاثر، برآمدی شعبہ دباؤ میں ہے ، صدر سلیم میمن
شائع اپ ڈیٹ

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے صنعتوں اور گھریلو صارفین کو درپیش شدید گیس بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کے دباؤ اور فراہمی میں کمی سے صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جبکہ گھریلو صارفین بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ 40 فیصد چھوٹی صنعتیں متاثر جب کہ برآمدی شعبہ دباؤ میں ہے۔سلیم میمن کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس نرخوں میں مسلسل اضافے اور سپلائی میں کمی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی 40 فیصد چھوٹی صنعتیں کم پریشر اور غیر یقینی فراہمی سے متاثر ہیں جبکہ سندھ میں سیکڑوں صنعتی یونٹ جزوی طور پر بند ہو چکے ہیں۔ اس سے برآمدات متاثر اور ہزاروں روزگار خطرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بار بار نرخ بڑھانے کے بجائے گیس چوری اور لائن لاسز پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ دنیا بھر میں ایل پی جی ، بایو گیس، شمسی اور ہوا سے توانائی کے منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں، پاکستان کو بھی ان پر ہنگامی بنیادوں پر عمل کرنا چاہیے۔

سلیم میمن نے ایف پی سی سی آئی کے صدر سے اپیل کی کہ وہ تمام چیمبرز اور صنعتی نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے ایک قومی توانائی کانفرنس بلائیں ، تاکہ مشترکہ پالیسی تشکیل دی جا سکے۔

Comments

Comments are closed.