BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیراعظم سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

  • شہباز شریف صدر الہام علیئیف کی دعوت پر یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم شہباز شریف جمعہ کو سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے، جہاں وہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور باکو میں منائے جانے والے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

حیدر علیئیف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال آذربائیجان کے پہلے نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف، پہلے نائب وزیر خارجہ فاریز رزایف، پاکستان کے سفیر قاسم معین الدین اور سفارتی عملے کے ارکان نے کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے دوطرفہ ملاقات بھی ہوگی۔

دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات موجود ہیں جو مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ، اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) اور اقوام متحدہ میں قریبی تعاون رکھتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی توثیق کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Comments

Comments are closed.