ماری انرجیز کو بلوچستان بلاک میں ایکسپلوریشن رائٹ مل گئے
- یہ پیش رفت لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی
وزارت توانائی نے بلوچستان میں بلاک 28-نارتھ (3068-11) کی ابتدائی طور پر ایکسپلوریشن رائٹ ماری انرجیز لمیٹڈ کو فراہم کر دیے ہیں۔
لسٹڈ کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) کو ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی۔
کمپنی کے مطابق وہ قابل اطلاق قواعد و ضوابط کے مطابق پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ (پی سی اے) اور ایکسپلوریشن لائسنس (ای ایل) کے حتمی مراحل اور نفاذ کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اعزاز متعلقہ معاہدوں کے حتمی نفاذ کے مشروط ہے۔
ماری انرجیز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 4 دسمبر 1984 کو پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت قائم کی گئی تھی (جو اب کمپنیز ایکٹ، 2017 سے تبدیل ہو چکا ہے)۔ کمپنی بنیادی طور پر ہائیڈروکاربن کی تلاش، پیداوار اور فروخت میں سرگرم ہے۔
ماری گیس فیلڈ، دھڑکی، سندھ میں ملک کے سب سے بڑے گیس ذخیرے کا آپریشن کرتے ہوئے، ماری انرجیز پاکستان کی قدرتی گیس کی پیداوار میں دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔

























Comments
Comments are closed.