BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے جلد ریٹائر ہو جاؤں گا، رونالڈو کا اعلان

  • گول کرنے کے جوش و خروش جیسی کوئی چیز نہیں، لیکن ہر چیز کا آغاز بھی ہوتا ہے اور اختتام بھی، کرسٹیانو رونالڈو
شائع اپ ڈیٹ

ال نصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائر ہو جائیں گے تاکہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں۔ چالیس سالہ پرتگالی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اپنے شاندار کیریئر کا اختتام اُن کے لیے ایک مشکل فیصلہ ہوگا، لیکن وہ کافی عرصے سے فٹبال کے بعد کی زندگی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رونالڈو، جو کلب اور ملک کے لیے مجموعی طور پر 952 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ کے سب سے کامیاب گول اسکورر ہیں، نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ سے قبل 1000 گولز کا سنگِ میل عبور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پانچ بار کے بیلن ڈی آر ایوارڈ یافتہ اسٹار سے جب پوچھا گیا کہ وہ کب اپنے جوتے لٹکائیں گے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “جلد ہی۔”

انہوں نے منگل کے روز شائع ایک انٹرویو میں پروگرام ”پیرس مورگن اَن سینسرڈ“ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ میں اس کے لیے تیار ہوں، اگرچہ یہ بہت مشکل ہوگا۔ لیکن میں نے 25، 26، 27 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کی تیاری شروع کر دی تھی۔ میں اس دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل ہوں۔ فٹبال میں گول کرنے کا جوش و خروش کسی اور چیز سے نہیں ملایا جا سکتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہر چیز کا آغاز بھی ہوتا ہے اور اختتام ۔ اب میں اپنے لیے، اپنے خاندان کے لیے اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت نکالوں گا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فارورڈ نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے پرانے کلب کے نتائج پر نظر رکھتے ہیں، حالانکہ اُن کا دوسرا دور تین سال قبل ناخوشگوار انداز میں ختم ہوا تھا۔ گزشتہ سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے 1973-74 کے بعد اپنی بدترین پوزیشن حاصل کی اور لیگ میں پندرہویں نمبر پر رہی۔

رونالڈو نے کہا کہ مجھے افسوس ہے، کیونکہ مانچسٹر یونائیٹڈ دنیا کے اہم ترین کلبوں میں سے ایک ہے، اور یہ کلب آج بھی میرے دل کے بہت قریب ہے۔ لیکن اس کے پاس کوئی مضبوط ڈھانچہ نہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ موجودہ اور آنے والے وقت میں تبدیلی آئے، کیونکہ اس کلب میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت درست سمت میں نہیں جا رہے۔ اور یہ صرف کوچ یا کھلاڑیوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ میری رائے میں مینیجر روبن اموریم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن معجزے ممکن نہیں ہوتے۔

Comments

Comments are closed.