BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

طوفان کالماگی کے باعث فلپائن میں ایک شخص ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر

فلپائن کے وسطی حصے میں منگل کو آنے والے طوفان کالماگی کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب کہ طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور...
شائع اپ ڈیٹ

فلپائن کے وسطی حصے میں منگل کو آنے والے طوفان کالماگی کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب کہ طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور سمندری طغیانی کے سبب ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔ قومی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے مطابق طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے وقت ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑوں کی رفتار 205 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

طوفان، جسے مقامی طور پر ٹینو کہا جا رہا ہے، بدھ تک وسایاس جزائر کے خطے سے گزرتے ہوئے بحیرۂ جنوبی چین میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق جنوبی لوزون اور شمالی مینڈاناؤ سمیت کئی علاقوں سے ہزاروں رہائشیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں ٹالیسائے سٹی میں گھروں کی چھتوں تک پانی دکھائی دے رہا ہے، جب کہ سیبو سٹی کے کئی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔ طوفان کا ممکنہ راستہ سیبو کے قریب سے گزر کر بحیرۂ جنوبی چین میں ویتنام کی جانب بڑھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

فلپائن کے محکمہ موسمیات پاگاسا نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے ساتھ آنے والی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث سمندری لہریں 3 میٹر سے زائد بلند ہوسکتی ہیں، جو ساحلی اور نشیبی علاقوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

طوفان کے باعث 160 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ بحری جہازوں کو بندرگاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاگاسا نے کہا کہ زمین سے گزرنے کے دوران طوفان معمولی کمزور ہوسکتا ہے، تاہم اپنی شدت برقرار رکھے گا۔ فلپائن، جو ہر سال اوسطاً 20 طوفانوں کی زد میں آتا ہے، حالیہ مہینوں میں زلزلوں اور شدید موسمی آفات سے سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.