BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی عالمی کمپنی این ویڈیا (Nvidia) کے جدید ترین چِپس صرف امریکی کمپنیوں کے لیے مخصوص ہوں گے اور چین سمیت دیگر ممالک کو فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس میں نشر ہونے والے ایک انٹرویو اور فلوریڈا سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ این ویڈیا کے جدید ترین بلیک ویل چپس صرف امریکہ میں دستیاب ہوں گے۔ ان کے مطابق ہم کسی اور کو یہ جدید چپس نہیں دیں گے، صرف امریکہ کے لیے رکھیں گے۔

ٹرمپ کے اس بیان سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ امریکی حکام کے پہلے اشاروں کے مقابلے میں زیادہ سخت برآمدی پابندیاں عائد کر سکتے ہیں، جن کے تحت چین اور دیگر ممالک کو اعلیٰ درجے کے سیمی کنڈکٹرز تک رسائی نہیں ملے گی۔

جولائی میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایک نیا مصنوعی ذہانت کا خاکہ جاری کیا تھا جس کا مقصد اتحادی ممالک کو اے آئی ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافہ اور چین پر امریکی برتری کو برقرار رکھنا تھا۔

گزشتہ جمعہ کو این ویڈیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کی کمپنیوں، جن میں سام سنگ الیکٹرونکس بھی شامل ہے، کو 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد بلیک ویل چپس فراہم کرے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کو جدید ترین چپس فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، البتہ کم طاقتور ورژن کی فروخت ممکن ہو سکتی ہے۔

واشنگٹن میں چین مخالف حلقوں نے اس امکان پر تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ چین کو یہ ٹیکنالوجی دینا اس کی فوجی اور اے آئی صلاحیتوں کو تیز رفتار سے بڑھا سکتا ہے۔

دوسری جانب این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے کہا کہ کمپنی نے چین کے لیے کوئی برآمدی اجازت نامہ نہیں مانگا کیونکہ بیجنگ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت امریکی کمپنی کے ساتھ کاروبار نہیں چاہتا۔

Comments

Comments are closed.