BR100 Increased By (0.43%)
BR30 Increased By (0.18%)
KSE100 Increased By (0.29%)
KSE30 Increased By (0.32%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.47 Increased By ▲ 0.12 (0.4%)
CNERGY 13.16 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
DFML 16.40 Increased By ▲ 0.50 (3.14%)
DGKC 193.20 Increased By ▲ 0.75 (0.39%)
FABL 94.50 Increased By ▲ 0.36 (0.38%)
FCCL 53.23 Increased By ▲ 0.44 (0.83%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 19.56 No Change ▼ 0.00 (0%)
HBL 306.15 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
HUBC 202.20 Increased By ▲ 0.78 (0.39%)
HUMNL 10.25 Increased By ▲ 0.09 (0.89%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.68 Increased By ▲ 0.52 (0.56%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.92 Increased By ▲ 0.29 (0.81%)
PIBTL 14.81 Increased By ▲ 0.13 (0.89%)
PIOC 243.40 Increased By ▲ 0.19 (0.08%)
PPL 226.72 Decreased By ▼ -0.19 (-0.08%)
PRL 93.74 Increased By ▲ 0.72 (0.77%)
SNGP 92.05 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.60 Decreased By ▼ -0.21 (-0.88%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.97 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 57.00 Increased By ▲ 0.44 (0.78%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

آزاد صحافت مضبوط اور شفاف پاکستان کی ضمانت ہے ، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے...
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ایک آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔

صحافی عوام کو حقائق تک رسائی فراہم کرتے ہیں اور سچائی کے علمبردار بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا وِنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں پر تشدد، دھمکیوں یا انتقامی کارروائی کے واقعات دراصل آزادیِ اظہار پر حملے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے سچ اور انصاف کی تلاش میں مشکلات برداشت کیں اور اُن صحافیوں، لکھاریوں اور میڈیا کارکنوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کیں۔

انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ ہم صحافیوں کے خلاف جرائم کی مؤثر تحقیقات، انصاف کی فراہمی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری، میڈیا تنظیموں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Comments

Comments are closed.