BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

نیویارک کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کو سابق امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے فون موصول ہوا، جس میں اوباما نے ان کی انتخابی مہم کو سراہتے ہوئے پیشکش کی کہ اگر وہ انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ اُن کے لیے ایک ساؤنڈنگ بورڈ کے طور پر موجود رہیں گے۔ اوباما کی یہ کال، جس کی سب سے پہلے اطلاع نیویارک ٹائمز نے دی، ظہران ممدانی کے ترجمان نے بھی کا کی تصدیق کی ہے۔

ظہران ممدانی کی ترجمان ڈورا پیکیک نے بتایا کہ ظہران ممدانی نے صدر اوباما کے حوصلہ افزا الفاظ اور شہر میں نئی طرز کی سیاست لانے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

یوگنڈا میں پیدا ہونے والے ریاستی اسمبلی کے رکن ظہران ممدانی چار نومبر کے عام انتخابات سے قبل اپنے مرکزی حریف سابق گورنر اینڈریو کومو پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اینڈریو کومو نے ڈیموکریٹک پرائمری میں مدنی سے شکست کھانے کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے گارجین اینجلس کے بانی کرٹس سلیوا امیدوار ہیں۔

ظہران ممدانی نے 24 جون کو ہونے والی ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع طور پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے سیاسی مبصرین کو حیران کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کی حمایت حاصل ہوئی، جن میں سابق نائب صدر کملا ہیرس اور نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل شامل ہیں۔ انہیں چھوٹے عطیہ دہندگان سے مالی امداد کا تسلسل بھی حاصل ہے۔

ظہران ممدانی کے انتخابی وعدوں میں نیویارک شہر کے امیر ترین طبقے پر ٹیکس میں اضافہ، کارپوریشن ٹیکس بڑھانا، کرایہ منجمد کرنا اور عوامی سبسڈی سے مزید رہائشی مکانات کی فراہمی شامل ہے، جس سے مالیاتی حلقوں میں شہر کی مسابقت پر خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

ظہران ممدانی کا ابھرنا ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے موقع بھی ہے اور چیلنج بھی۔ ایک طرف وہ نوجوان ووٹرز کو متوجہ کر سکتے ہیں، تو دوسری جانب اسرائیل پر ان کی تنقید اور جمہوری سوشلسٹ نظریات کے باعث ریپبلکن تنقید کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔

ہفتے کے روز اوباما نے نیو جرسی میں ڈیموکریٹک امیدوار میکی شیرل اور ورجینیا میں امیدوار ایبیگیل اسپینبرگر کی انتخابی ریلیوں میں بھی شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.