BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ڈپٹی گورنر کے طور پر محمد امین خان لودھی کی پانچ سالہ مدت کے لیے تقرری کر دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 (ترمیم شدہ 2022) کی شق 11A(2) کے تحت فوری طور پر عمل میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی گورنر کا عہدہ طویل عرصے سے خالی تھا۔

محمد امین خان لودھی اس وقت اسٹیٹ بینک میں مانیٹری پالیسی اینڈ ریسرچ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ مانیٹری مینجمنٹ، تحقیق اور اقتصادی پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جسے وہ اپنے نئے منصب میں بروئے کار لائیں گے۔

امین لودھی ایک تجربہ کار سینٹرل بینکر ہیں جنہیں مانیٹری اور ایکسچینج ریٹ پالیسیوں کی تشکیل و نفاذ دونوں میں گہری مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک میں متعدد نمایاں اصلاحاتی اقدامات میں کلیدی کردار ادا کیا، جن میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ نظام کا نفاذ، مانیٹری پالیسی پر عملدرآمد کے لیے انٹرسٹ ریٹ کوریڈور فریم ورک کی تشکیل اور حکومتی سیکیورٹیز کے لیے پرائمری ڈیلرز سسٹم میں اصلاحات شامل ہیں۔

انہیں کثیرالجہتی اداروں، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور دیگر مرکزی بینکوں کے ساتھ اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔

امین لودھی نے امریکہ کے ولیمز کالج سے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ماسٹرز اور جامعہ کراچی سے اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ڈپٹی گورنر کے طور پر وہ اسٹیٹ بینک کی سینئر مینجمنٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے جو بینک کی کلیدی پالیسیوں اور آپریشنل امور کی نگرانی کرتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.