پاکستان اور کینیڈا نے باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ اتفاقِ رائے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیرِخارجہ انیتا آنند کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ہوا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی، جس میں زراعت، معدنیات اور فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ کے تحت تعاون کے شعبے شامل ہیں۔
اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیرِخارجہ کا پاکستان کے لیے کینیڈین کینولا برآمدات کی منڈی تک رسائی میں تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔























Comments
Comments are closed.