BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وینزویلا نے اتوار کے روز اپنے پڑوسی ملک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) پر فوجی اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے، جس کا مقصد لاطینی امریکی ملک کے ساتھ براہِ راست فوجی تصادم کو ہوا دینا ہے۔

وینزویلا کی حکومت کے مطابق امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں اس وقت کیریبین سمندر میں جاری ہیں، اور اس دوران وینزویلا نے ایسے کرائے کے فوجی گرفتار کیے ہیں جن کے پاس امریکی خفیہ ایجنسی سے براہِ راست معلومات تھیں اور جن کا مقصد خطے میں فالس فلیگ یعنی جعلی حملہ کرنا تھا۔

حکومت کے بیان میں کہا گیا کہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی سرحدی آبی حدود یا وینزویلا کے علاقے سے ایک جعلی حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ ہمارے ملک کے خلاف مکمل فوجی تصادم پیدا کیا جا سکے۔

یہ بیان وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کی جانب سے جاری کیا گیا، تاہم اس میں مزید شواہد یا تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ کارروائیاں انجام دینے کی اجازت دی ہے۔

صدر نکولس مادورو اس سے قبل بھی فالس فلیگ حملوں کے الزامات لگا چکے ہیں، جن میں اکتوبر کے اوائل میں کاراکاس میں امریکی سفارتخانے میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کی سازش شامل تھی۔

امریکی محکمۂ خارجہ اور سی آئی اے نے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ دریں اثنا، پینٹاگون نے جمعے کے روز کیریبین میں اپنا فوجی دباؤ بڑھاتے ہوئے جیرا لڈ فورڈ ایئرکرافٹ کیریئر گروپ تعینات کر دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.