پاکستان
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کے روٹس میں عارضی تبدیلیوں کا اعلان
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ہفتہ کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں بعض پروازوں کے روٹس میں قلیل مدتی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ آپریشنل تقاضوں اور فضائی ٹریفک کی محفوظ و مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا بتائی گئی ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم ) کے مطابق یہ پابندیاں منگل، 28 اکتوبر 2025 کو صبح 5 بج کر 1 منٹ پر (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) نافذ ہوں گی اور بدھ، 29 اکتوبر 2025 کو صبح 9 بجے تک برقرار رہیں گی۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام معمول کے آپریشنل حفاظتی امور کے تحت کیا گیا ہے تاکہ فضائی آپریشنز کی مسلسل سلامتی اور موثر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے عارضی تبدیلیوں سے متاثرہ مخصوص روٹس یا سیکٹرز کی تفصیلات نہیں بتائیں۔






















Comments
Comments are closed.