BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی اور آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ سنگ میل انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں میچ وننگ کارکردگی کے ذریعے حاصل کیا۔

38 سالہ اسپنر نے رینکنگ میں چار درجے ترقی کی اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اب پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نعمان اب صرف بھارت کے روی چندرن ایشون سے پیچھے ہیں جو بدستور ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستانی بولرز میں دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شاہین شاہ آفریدی نے تین درجے ترقی پا کر 19ویں پوزیشن حاصل کی، ساجد خان 21ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ محمد عباس 27ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ، ہیری بروک، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے یشسوی جیسوال ٹاپ فائیو میں اپنی پوزیشنز برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستانی بلے بازوں میں سعود شکیل ایک درجہ نیچے آ کر 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں، محمد رضوان نے چار درجے ترقی کر کے 16ویں پوزیشن حاصل کی، بابر اعظم دو درجے اوپر جا کر 22ویں نمبر پر پہنچے ہیں جبکہ آغا سلمان نے شاندار بہتری کے ساتھ آٹھ درجے ترقی کرتے ہوئے 30ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

Comments

Comments are closed.