BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پنجاب حکومت نے پولیس افسروں کی شہادت اور املاک کی تباہی میں مبینہ طور پر ملوث جماعت پر پابندی کے لیے وفاق سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کو سفارش کرے گی کہ ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کی جائے اور نفرت انگیز تقریر، غیر قانونی اسلحہ اور قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج کر رہے ہیں، لاہور کے نواحی علاقے مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور ٹی ایل پی کے کارکنان کے درمیان چند روز قبل پرتشدد تصادم بھی ہوا تھا۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا غزہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے مارچ پنجاب پولیس اور رینجرز کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں بدل گیا جس کے نتیجے میں راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والی مرکزی سڑکیں بند ہو گئیں اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو ئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق متعدد ٹی ایل پی کارکن ہلاک ہو گئے جبکہ کئی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کو باقاعدہ سفارش کرے گی کہ انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔

انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چوتھی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔

انتہا پسند جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کو منتقل کیے جائیں، ان کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔

گروپ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں۔

مزید برآں حکومت نے صوبے بھر میں قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نفرت انگیز تقریر، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس اہلکاروں کی شہادت اور املاک کے نقصان میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سزا کو نمایاں طور پر بڑھا دیا گیا ہے، اب یہ ناقابل ضمانت جرم ہوگا جس کی سزا 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہے۔

حکومت نے غیر قانونی اسلحے کی فوری وصولی کے احکامات جاری کیے ہیں اور تمام لائسنس یافتہ ہتھیاروں کے تاجروں کے ذخائر کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں، پنجاب حکومت نے غیر ملکی باشندوں کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری دی ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ کی پریس ریلیشنز آفیسر کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق، افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن بھی کیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.