کھیل
لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی، نعمان علی کے دس شکار
پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ قذافی...
پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10شکار کیے جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آخری تین وکٹیں حاصل کیں۔
اسپن وکٹ پروٹیز کے لیے کافی مشکل ثابت ہوئی تاہم ڈیوالڈ بریسوس 54 اور ریان رکلٹن 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔























Comments
Comments are closed.