BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم ای) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبرسے بڑھا کر 30 نومبر 2025 کی جائے۔

ایک بیان میں پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے کہا کہ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں مسلسل تکنیکی خرابیاں اور ریٹرن فارم کی تاخیر سے اجراء نے ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈیڈ لائن غیر عملی ہو چکی ہے کیونکہ پورٹل میں سست روی، تکنیکی رکاوٹوں اور انٹرنیٹ میں مسلسل خلل کی وجہ سے ٹیکس دہندگان بروقت ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ایف بی آر کے پورٹل پر بار بار پیش آنے والے مسائل کے باعث بزنس کمیونٹی شدید دباؤ میں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تاریخ میں توسیع سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کوقانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں سہولت ملے گی بلکہ ایف بی آر پر سے بھی غیر ضروری دباؤکم ہو گا۔

چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے ایف بی آر سے اپیل کی کہ وہ ٹیکس دہندگان کے مفاد میں فوری طور پرڈیڈ لائن میں توسیع کرے اور آئی آر آئی ایس سسٹم کے تکنیکی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ریٹرن فائلنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.