BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

سمندر پار پاکستانیوں نے ستمبر 2025 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے 20 فیصد اضافے سے 196 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ اگست میں 164 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر کی کل ترسیلات میں سے اب تک 19 ملین ڈالر واپس بھیجے جاچکے ہیں جب کہ 117 ملین ڈالر کو مقامی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کل تعداد 862,357 تک جاپہنچی ہے جو اگست کے آخر میں 851,756 تھی، یعنی ایک ماہ کے دوران 10 ہزار 601 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 11.11 ارب ڈالرز موصول ہوچکے ہیں جس میں سے اب تک1.878 ارب ڈالر واپس بھیجے جاچکے ہیں جب کہ 7.118 ارب ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے ہیں۔

نتیجتاً ستمبر کے آخر تک کل قابل واپسی واجبات 2.112 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

کل واجبات میں سے 1,469 ملین ڈالر نئے پاکستان سرٹیفکیٹس کے تحت ہیں جن میں 490 ملین ڈالر روایتی این پی سیز اور 979 ملین ڈالر اسلامی مالیاتی آلات شامل ہیں۔

اسی طرح اسٹیٹ بینک کے مطابق 495 ملین ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بیلنس کے طور پر موجود ہیں۔

ادھر، روشن ایکویٹی انویسٹمنٹس 95 ملین ڈالر پر پہنچ گئی ہیں، جو ماہانہ بنیاد پر 16 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

پس منظر

آر ڈی اے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کی آمد کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی جانب سے ستمبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا ۔

Comments

Comments are closed.