BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ سہیل خان آفریدی کی حلف برداری کو یقینی بنانے کے لیے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر گورنر فیصل کریم کنڈی نے حلف لینے سے انکار کیا تو وہ عدالت سے رجوع کرے گی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر گورنر نے تقریبِ حلف برداری سے انکار کیا تو ہم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے درخواست کریں گے کہ وہ یا تو خود حلف کی تقریب کا اہتمام کریں، گورنر کو ہدایت جاری کریں یا کسی مجاز شخصیت کو اس کے لیے نامزد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل عثمان زئی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک رِٹ پٹیشن تیار کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر عدالت میں دائر کی جا سکے۔

جنید اکبر نے کہا ہماری کوشش ہے کہ حلف برداری کا عمل پیر کی شام تک مکمل کر لیا جائے۔

دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے سابق وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور کرنے کے بجائے اس پر اعتراضات اٹھائے جانے سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے کہ نو منتخب وزیرِاعلیٰ سے حلف کون لے گا۔

ادھر اپوزیشن نے بھی صورتحال کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہے اور وہ اس معاملے کو منگل کے روز عدالت میں لے جائیں گے۔

پی ٹی آئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ جس طرح ہم اپنا وزیرِاعلیٰ منتخب کرنے میں کامیاب ہوئے، اسی طرح ان کی حلف برداری کو بھی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

Comments

Comments are closed.