BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اوپنر امام الحق سنچری سے صرف سات رنز کی دوری پر رہ گئے، تاہم ان کی شاندار 93 رنز کی اننگز نے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 313 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ کے مستحکم مقام تک پہنچا دیا۔

29 سالہ امام، جو 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلے تھے، ٹی بریک سے دو گیندیں قبل آؤٹ ہوئے اور پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔

کپتان شان مسعود نے 76 رنز، محمد رضوان نے 62 ناٹ آؤٹ اور سلمان علی آغا نے 52 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر ابتدا میں ہی کگیسو ربادا نے عبداللہ شفیق کو صرف تین گیندوں پر ایل بی ڈبلیو کر کے پہلا جھٹکا دیا۔

ابتدائی نقصان کے باوجود امام اور شان نے پراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے 161 رنز کی شراکت قائم کی۔ شان مسعود کو پرینلن سبریئن نے آؤٹ کیا۔

امام سنچری کے قریب پہنچ کر سینوران متھوسامی کی گیند پر ٹونی ڈی زورزی کے ہاتھوں شارٹ لیگ پر کیچ ہو گئے، جب کہ اگلی ہی گیند پر سعود شکیل بھی آؤٹ ہو گئے۔

ٹی کے بعد سائمن ہارمر نے بابر اعظم کو 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا، تاہم رضوان اور سلمان نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 114 رنزبنا کر پاکستان کو 300 سے آگے پہنچا دیا۔ دن کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 313 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ تھا۔

یہ ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کا پہلا میچ ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے جون میں لارڈز پر آسٹریلیا کو شکست دے کر پچھلا چیمپئن شپ ٹائٹل جیتا تھا۔

Comments

Comments are closed.