BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.10 Decreased By ▼ -0.35 (-0.18%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.50 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 92.92 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.72 Decreased By ▼ -2.19 (-0.97%)
PRL 93.16 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

پرائیویٹائزیشن کمیشن (پی سی) بورڈ نے جمعے کے روز فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (ایف ڈبلیو بی ایل) کی نجکاری کے لیے حوالہ قیمت (ریفرنس پرائس) تجویز کرتے ہوئے اسے کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین ( سی سی او آئی جی سی ٹی) کو ارسال کر دیا ہے، جس سے یہ معاملہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ ممکنہ حکومت اور حکومت کے درمیا ( جی ٹو جی ) معاہدے کی سمت ایک قدم مزید آگے بڑھ گیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ جمعے کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی زیرصدارت کمیشن کے 240 ویں اجلاس میں کیا گیا ہے۔

فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، جو 1989 میں قائم ہوا، میں حکومتِ پاکستان کا 82.64 فیصد حصہ ہے۔ بینک اس وقت انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ 2022 کے تحت یو اے ای کی نامزد کردہ ایک کمپنی کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اس عمل کی کامیاب تکمیل نہ صرف ملک میں غیرملکی براہِ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کو فروغ دے گی بلکہ پاکستان کے وسیع تر نجکاری پروگرام پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔

ایک اور اہم فیصلے میں بورڈ نے رائیفائزن کی قیادت میں قائم کنسورشیم کو حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی مجوزہ نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی غرض سے سرفہرست بولی دہندہ ( ٹاپ رینکڈ بڈر) کے طور پر منظور کر لیا ہے۔

مزید برآں کنسورشیم کے ساتھ فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (ایف اے ایس اے) کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی معاشی منظرنامے کو مستحکم کرنے اور پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے شفافیت، کارکردگی اور اصلاحات کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی سے عمل پیرا رہے گا۔

Comments

Comments are closed.