پاکستان کے معروف بینکر اور صنعتکار شیخ مختار احمد جمعہ کو انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے ایل بی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے دی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہے کہ اے بی ایل کے معزز اسپانسر ڈائریکٹر شیخ مختار احمد اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔
شیخ مختار احمد نے 1947 میں پاکستان کی آزادی کے بعد ہندوستان سے ہجرت کے فوراً بعد کاروباری میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے 63 سال سے زائد کا تجربہ صنعتی، مالیاتی اور کاروباری میدانوں میں حاصل کیا اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ 2005 سے الائیڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن تھے اور کئی دیگر اداروں بشمول ابراہیم فائبرز، ابراہیم ہولڈنگز اوراے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مختار احمد کی بینکاری اور تجارت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔

























Comments
Comments are closed.