امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے معاہدے پر دستخط جمعرات کو دوپہر 12 بجے (اسرائیلی وقت کے مطابق 0900 جی ایم ٹی) ہونے کی توقع ہے، معاہدے کی تفصیلات سے باخبر ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا۔
ذرائع کے مطابق، جیسے ہی معاہدے پر دستخط ہوں گے، غزہ میں جنگ بندی عملی طور پر نافذ ہو جائے گی۔
اسرائیل اور حماس نے تصدیق کی ہے کہ وہ طویل عرصے سے زیرِ التوا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں، جو ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس جنگ میں اب تک 67,000 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی نقشے میں بڑی تبدیلی آ چکی ہے۔

























Comments
Comments are closed.