BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.81 Decreased By ▼ -4.64 (-2.41%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.74%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.30 Decreased By ▼ -2.12 (-1.05%)
HUMNL 9.91 Decreased By ▼ -0.25 (-2.46%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.35 Decreased By ▼ -1.81 (-1.94%)
OGDC 313.97 Decreased By ▼ -2.76 (-0.87%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 221.24 Decreased By ▼ -5.67 (-2.5%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.46 (-0.5%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 55.95 Decreased By ▼ -0.61 (-1.08%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان اور ملائیشیا نے پیر کے روز دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت، تعلیم، حلال سرٹیفکیشن اور انسداد بدعنوانی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر ملائیشیا نے پاکستان سے 200 ملین امریکی ڈالر مالیت کا حلال گوشت درآمد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی امور، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، جو اپنے پہلے سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچے، نے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے، آئی ٹی، اور ہنرمند افرادی قوت کی تربیت جیسے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے اور باہمی تعاون سے دونوں ممالک کی معیشتیں مزید مضبوط ہو سکتی ہیں۔ شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوشت کی برآمدات کا 200 ملین ڈالر کا ہدف نہ صرف حاصل کیا جائے گا بلکہ اس سے بھی آگے بڑھا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام حلال سرٹیفکیشن تقاضے اور مارکیٹ کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

وزیراعظم نے انور ابراہیم کو ان کی کتاب ”اسکرپٹ: فار آ بیٹر ملائیشیا“ کے اردو ترجمے کا نسخہ پیش کیا اور ان کی قیادت، عزم اور وژن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترجمہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان فکری روابط کا ایک نیا باب ثابت ہوگا۔

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، دفاع اور معیشت کے شعبوں میں گہرے تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک-بھارت امن علاقائی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انور ابراہیم نے غزہ کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Comments

Comments are closed.