اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحاد میں بڑھتی ہوئی دراڑ ٹرمپ امن منصوبے کے تحت غزہ کی جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ایک نیا تنازع بن کر سامنے آئی ہے، جو مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی منظرنامے کو ازسرِنو ترتیب دینے کی امریکی کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے تحت نیتن یاہو کو دو سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے مطالبے کا سامنا ہے، تاہم ان کے انتہا پسند قوم پرست اتحادیوں نے ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے کی مخالفت کی ہے، جس کے باعث نیتن یاہو کو قبل از وقت انتخابات کرانے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔



























Comments
Comments are closed.