BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی منگل سے 12 اکتوبر تک اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے جولائی کے آخر میں بیجنگ کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، جو اُن کا اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا۔

دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تین سالہ ایکشن پلان اور کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔

اگرچہ اٹلی نے یورپی کمیشن کے 2024 کے اس فیصلے کی حمایت کی تھی جس میں چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیرف لگانے کی منظوری دی گئی، مگر روم نے چین کے ساتھ تعلقات خوشگوار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اٹلی مسلسل چینی سرمایہ کاری اور کمپنیوں کے یورپ میں کردار کو سراہتا رہا ہے۔

ستمبر میں اٹلی کے نائب وزیر اعظم نے چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آٹو انڈسٹری، اسمارٹ سڑکوں اور دیگر ٹرانسپورٹ شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

گزشتہ پیر کو اٹلی نے چینی سرکاری ادارے سائنوکیم کے لیے نرمی کا اشارہ دیا، جو مشہور ٹائر ساز کمپنی پیریلی کا بڑا شیئر ہولڈر ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ سائنوکیم نے 2023 میں لگائی گئی قانونی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کی۔

چینی وزارت کے مطابق وانگ یی روم میں چین اٹلی گورنمنٹ کمیٹی کے 12ویں اجلاس اور چین سوئٹزرلینڈ وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور میں شرکت کریں گے۔

Comments

Comments are closed.