BR100 Increased By (0.03%)
BR30 Decreased By (-0.03%)
KSE100 Decreased By (-0.1%)
KSE30 Increased By (0%)
BAFL 56.99 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
BIPL 26.82 Decreased By ▼ -0.22 (-0.81%)
BOP 33.36 Decreased By ▼ -0.32 (-0.95%)
CNERGY 10.22 Increased By ▲ 0.41 (4.18%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 208.90 Increased By ▲ 1.03 (0.5%)
FABL 98.97 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
FCCL 53.68 Increased By ▲ 0.16 (0.3%)
FFL 16.40 Decreased By ▼ -0.28 (-1.68%)
GGL 23.85 Increased By ▲ 0.28 (1.19%)
HBL 302.32 Decreased By ▼ -2.07 (-0.68%)
HUBC 219.03 Increased By ▲ 0.92 (0.42%)
HUMNL 10.55 Decreased By ▼ -0.11 (-1.03%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.15 (-2.04%)
LOTCHEM 29.38 Increased By ▲ 0.27 (0.93%)
MLCF 96.01 Increased By ▲ 0.51 (0.53%)
OGDC 317.70 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 41.88 Increased By ▲ 0.05 (0.12%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.13 (0.79%)
PIOC 296.12 Increased By ▲ 16.11 (5.75%)
PPL 219.75 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PRL 47.85 Increased By ▲ 3.26 (7.31%)
SNGP 106.30 Decreased By ▼ -1.19 (-1.11%)
SSGC 29.02 Increased By ▲ 0.09 (0.31%)
TELE 8.83 Increased By ▲ 0.07 (0.8%)
TPLP 12.25 Increased By ▲ 0.15 (1.24%)
TRG 60.19 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح تعلیمی نظام کو مؤثر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہے تاکہ نئی نسل سائنسی اور تکنیکی میدانوں میں دنیا کے ساتھ مقابلہ کر کے وطن کا نام روشن کر سکے۔

عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اساتذہ کے لیے ایک دن مخصوص کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ان کی خدمات کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ اساتذہ 2025 کا موضوع ری کاسٹنگ ٹیچنگ ایز اے کولیبیریٹو پروفیشن ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں اساتذہ، تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظاموں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بہترین اور جدید تعلیمی نظام ہی ملک و قوم کی انفرادی اور اجتماعی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتا ہے اور سرکاری پالیسیوں و نظام میں بہتری لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں اساتذہ کا کردار فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ نوجوان نسل کی ذہنی و فکری تربیت اور سائنسی صلاحیتوں کی بنیاد انہی کی محنت سے استوار ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اساتذہ، والدین اور معاشرے کا مثبت کردار ہی قوم کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور صوبائی حکومتیں اساتذہ کی فنی صلاحیت بڑھانے اور ان کی معاشی فلاح کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں، جبکہ ان کے حقوق کا تحفظ بھی اولین ترجیح ہے۔

Comments

Comments are closed.