BR100 Decreased By (-0.86%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.7%)
KSE30 Decreased By (-0.68%)
BAFL 56.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.92 Decreased By ▼ -0.20 (-1.52%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.94 Decreased By ▼ -4.51 (-2.34%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.05 Decreased By ▼ -0.74 (-1.4%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 303.91 Decreased By ▼ -2.19 (-0.72%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.15 Decreased By ▼ -2.01 (-2.16%)
OGDC 313.84 Decreased By ▼ -2.89 (-0.91%)
PAEL 35.11 Decreased By ▼ -0.52 (-1.46%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 221.29 Decreased By ▼ -5.62 (-2.48%)
PRL 91.08 Decreased By ▼ -1.94 (-2.09%)
SNGP 90.89 Decreased By ▼ -0.95 (-1.03%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ویتنام میں سمندری طوفان بوالوئی اور اس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سرکاری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے جبکہ 21 افراد لاپتہ اور 147 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طوفان نے پیر کو شمالی وسطی ویتنام کے ساحلی علاقوں میں زمین سے ٹکرانے کے بعد شدید بارشیں، تیز ہوائیں اور بلند سمندری لہریں پیدا کیں، جنہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ حکام نے طوفان اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ بھی بڑھا کر 11.5 کھرب ڈونگ (تقریباً 435.8 ملین ڈالر) کر دیا ہے، جو بدھ کو جاری کردہ ابتدائی اندازے 303 ملین ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق طوفان نے سڑکوں، اسکولوں اور سرکاری دفاتر کو شدید نقصان پہنچایا، بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا اور لاکھوں افراد کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ مزید یہ کہ 210,000 سے زائد مکانات تباہ یا زیرِ آب آ گئے جبکہ 51,000 ہیکٹر سے زائد دھان اور دیگر فصلیں بھی برباد ہوئیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم بڑے پیمانے پر تباہی اور مواصلاتی نظام کے متاثر ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔ حکومت نے بین الاقوامی اداروں سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

Comments

Comments are closed.