BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

فلپائن کے وسطی حصے میں منگل کی شب آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہو گئی ہے، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کرنے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

زلزلے کا مرکز صوبہ سیبو کے ساحل کے قریب تھا جہاں رات 10 بجے سے کچھ پہلے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سیبو کی آبادی 34 لاکھ ہے اور یہ فلپائن کا مشہور سیاحتی مقام ہے۔ حکام نے بتایا کہ بوگو شہر کا اسپتال مریضوں سے بھر گیا ہے جبکہ سان ریمیجیو قصبے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے۔

سیبو کے نائب میئر نے متاثرین کے لیے کھانے پینے کی اشیا، پانی اور ریسکیو مشینری کی فوری فراہمی کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارش اور بجلی کی بندش نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

مقامی میڈیا نے ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں لوگ گھروں سے باہر بھاگتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ عمارتیں اور ایک سو سال پرانی چرچ زمین بوس ہو گئی۔ بعض ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب سان ریمیجیو کے ایک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیل کے دوران چھت گر گئی۔

زلزلے کے بعد کئی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جن میں سب سے شدید 6 شدت کا تھا، تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں پایا گیا۔ صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت تیز ترین امداد فراہم کرے گی۔

فلپائن پیسفک رنگ آف فائر پر واقع ہے جہاں زلزلے اور آتش فشاں عام ہیں۔

Comments

Comments are closed.