BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اٹلی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بین الاقوامی قافلے کی فوجی نگرانی ختم کر دے گا، جس کے بعد یہ قافلہ اسرائیلی کارروائی کے خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔

یہ قافلہ، جسے گلوبل صمود فلوٹیلا کا نام دیا گیا ہے، 40 سے زائد سول کشتیوں پر مشتمل ہے جن میں 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں، جن میں پارلیمانی ارکان، وکلا اور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ اس قافلے کا مقصد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد ناکہ بندی توڑنا ہے۔

اٹلی کی وزارتِ دفاع کے مطابق، جیسے ہی قافلہ غزہ کے ساحل سے 150 ناٹیکل میل (278 کلومیٹر) کے فاصلے پر پہنچے گا، اطالوی جنگی جہاز اس کی نگرانی ختم کر دے گا۔ وزارت نے کہا کہ یہ پیش رفت بدھ کی نصف شب کے قریب متوقع ہے۔

اٹلی نے فلوٹیلا سے اپیل کی ہے کہ وہ سمجھوتہ کرتے ہوئے اپنی امدادی اشیا قبرص کی بندرگاہ پر اتار دیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ کسی تصادم سے بچا جا سکے، تاہم قافلے کے منتظمین نے اس تجویز کو بار بار مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے: فلوٹیلا آگے بڑھے گی، اطالوی بحریہ اس مشن کو نہیں روک سکتی۔ انسانی تقاضہ ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی توڑی جائے۔

گزشتہ ہفتے فلوٹیلا پر یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ڈرون حملے ہوئے، جن میں اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس استعمال کی گئی۔ کارکنوں کا الزام ہے کہ اسرائیل اس حملے کے پیچھے تھا، تاہم تل ابیب نے ردِعمل دینے سے گریز کیا۔

فلوٹیلا کی ترجمان ماریہ ایلینا ڈیلیا نے کہا کہ کارکن ممکنہ اسرائیلی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ ادھر اٹلی کے وزیر دفاع نے خدشہ ظاہر کیا کہ قافلے کو کھلے سمندر میں روک کر کارکنوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے قافلے کو رکنے پر زور دیا، جبکہ پوپ لیو نے کارکنوں کی سلامتی کے حوالے سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سب یہی دعا کر رہے ہیں کہ کوئی تشدد نہ ہو اور انسانی جانوں کا احترام کیا جائے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 66,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.