BR100 Decreased By (-1.44%)
BR30 Decreased By (-1.74%)
KSE100 Decreased By (-1.27%)
KSE30 Decreased By (-1.33%)
BAFL 58.05 Decreased By ▼ -0.58 (-0.99%)
BIPL 27.60 Decreased By ▼ -0.60 (-2.13%)
BOP 35.25 Decreased By ▼ -0.85 (-2.35%)
CNERGY 10.07 Increased By ▲ 0.38 (3.92%)
DFML 19.40 Decreased By ▼ -0.41 (-2.07%)
DGKC 217.34 Decreased By ▼ -7.15 (-3.18%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -1.53 (-1.51%)
FCCL 54.22 Decreased By ▼ -1.66 (-2.97%)
FFL 17.33 Decreased By ▼ -0.25 (-1.42%)
GGL 24.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.04%)
HBL 310.60 Decreased By ▼ -3.18 (-1.01%)
HUBC 223.50 Decreased By ▼ -3.55 (-1.56%)
HUMNL 11.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.43%)
KEL 7.94 Decreased By ▼ -0.16 (-1.98%)
LOTCHEM 31.74 Increased By ▲ 0.28 (0.89%)
MLCF 101.20 Decreased By ▼ -3.04 (-2.92%)
OGDC 331.97 Decreased By ▼ -2.16 (-0.65%)
PAEL 43.85 Decreased By ▼ -1.18 (-2.62%)
PIBTL 17.70 Decreased By ▼ -0.27 (-1.5%)
PIOC 269.75 Decreased By ▼ -2.84 (-1.04%)
PPL 231.85 Decreased By ▼ -4.70 (-1.99%)
PRL 42.78 Increased By ▲ 0.71 (1.69%)
SNGP 111.50 Decreased By ▼ -0.90 (-0.8%)
SSGC 30.50 Decreased By ▼ -0.33 (-1.07%)
TELE 9.29 Increased By ▲ 0.12 (1.31%)
TPLP 11.76 Decreased By ▼ -0.86 (-6.81%)
TRG 64.00 Decreased By ▼ -1.58 (-2.41%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.21 (-2.05%)
WTL 1.29 Decreased By ▼ -0.03 (-2.27%)
دنیا

ٹرمپ کی ویزا پابندیاں: امریکی کمپنیاں کام بھارت منتقل کرنے پر مجبور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزے میں سختیوں کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اب امریکی کمپنیاں اپنا اہم...
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزے میں سختیوں کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اب امریکی کمپنیاں اپنا اہم کام بھارت منتقل کرنے میں تیزی دکھائیں گی، جس سے عالمی قابلیت مراکز (جی سی سی ایس) کو تقویت ملے گی۔

یہ مراکز ٹیکنالوجی سپورٹ سے آگے بڑھ کر فنانس، ریسرچ، مصنوعی ذہانت اور پروڈکٹ ڈویلپمنٹ جیسے شعبوں میں جدت کا مرکز بن چکے ہیں۔

اس وقت بھارت دنیا کے نصف سے زائد یعنی 1700 سے زیادہ جی سی سی ایس کا میزبان ہے اور اندازہ ہے کہ 2030 تک ان کی تعداد 2 ہزار 2 سو سے بڑھ جائے گی، جس سے یہ شعبہ 100 ارب ڈالر کی مارکیٹ بن سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ویزا پابندیوں، بڑھتی ہوئی فیس اور امریکی قوانین میں مزید سختی کے باعث کمپنیاں زیادہ تیزی سے بھارت، میکسیکو یا کینیڈا جیسے ممالک کی طرف رجوع کر رہی ہیں۔

اگرچہ کچھ ماہرین ممکنہ 25 فیصد ٹیکس کے خدشے کے پیشِ نظر محتاط رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن مجموعی رجحان یہی ہے کہ امریکی کمپنیاں بھارت میں اپنے جی سی سی ایس کے ذریعے جدت اور اسٹریٹجک کام کو ترجیح دیں گی، جس سے بھارت کے آئی ٹی اور خدماتی شعبے کو نئی تقویت ملے گی۔

Comments

Comments are closed.