BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

تیوولڈے گیبریمریم پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو منتخب

  • حکام کے مطابق تیوولڈے گیبریمریم کی تقرری کا باضابطہ اعلان لازمی سکیورٹی کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے نجکاری کے بعد قومی فضائی کمپنی کی بحالی کے منصوبے کی قیادت کے لیے ایتھوپیئن ایئرلائنز کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر تیوولڈے گیبریمریم کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) منتخب کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق تیوولڈے گیبریمریم کی تقرری کا باضابطہ اعلان لازمی سکیورٹی کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے ان کے انتخاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوا بازی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے ماہر ہیں، جبکہ ایک بڑے شیئر ہولڈر نے انہیں ایک ایسی شخصیت قرار دیا جو خسارے کا شکار ایئرلائنز کو بحال کرنے کا کامیاب ریکارڈ رکھتی ہے۔

تیوولڈے گیبریمریم کو ایتھوپیئن ایئرلائنز کو افریقہ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی بنانے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ایئرلائن نے اپنے بین الاقوامی روٹ نیٹ ورک میں نمایاں توسیع کی اور ادیس ابابا کو ایک اہم علاقائی فضائی مرکز کے طور پر ترقی دی۔

ان کی تقرری پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے تحت شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ کی تمام شرائط پوری ہونے کے بعد انتظامی کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں قائم کنسورشیم کے حوالے کر دیا گیا۔

پہلے مرحلے میں کنسورشیم نے حکومت کو فروخت کی مد میں 10 ارب روپے ادا کیے، جبکہ ایئرلائن کی مالی حالت بہتر بنانے، بیڑے کو جدید بنانے، روٹس میں توسیع اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 80 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری بھی کی۔

کنسورشیم مجموعی طور پر 180 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا عہد کر چکا ہے، جس میں پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے حصول کے لیے 55 ارب روپے اور ایئرلائن کی طویل مدتی بحالی کے لیے 125 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری شامل ہے۔

نجکاری کے دوسرے مرحلے کی تکمیل آئندہ 12 ماہ میں متوقع ہے، جس کے دوران کنسورشیم مزید 45 ارب روپے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اس کے علاوہ کنسورشیم نے معاہدے کی شرائط کے تحت باقی 25 فیصد حصص مزید 45 ارب روپے میں خریدنے کا اختیار بھی استعمال کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیوولڈے گیبریمریم کی تقرری نئے مالکان کی اس حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گی جس کا مقصد پی آئی اے کی آپریشنل کارکردگی کو بحال کرنا اور اسے علاقائی و بین الاقوامی فضائی منڈی میں دوبارہ ایک مضبوط مقام دلانا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف