BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

وزارت خزانہ نے خودمختار مالیاتی لین دین سے متعلق دعوے مسترد کر دیے

  • پاکستان کی خودمختار مالیات سے متعلق گمراہ کن رپورٹس سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، وزارتِ خزانہ کا انتباہ
شائع اپ ڈیٹ

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار مالیاتی لین دین بشمول یورو بانڈ اور ملک کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کے حوالے سے میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جنہیں اس نے گمراہ کن قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ حالیہ رپورٹس ادھوری معلومات پر مبنی تھیں اور ان میں اہم پس منظر کو نظر انداز کیا گیا تھا اور وزارت نے ان لین دین کے گرد گھومنے والے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ دونوں کا اجراء تمام متعلقہ قانونی، ریگولیٹری، پروکیورمنٹ (خریداری) اور منظوری کے تقاضوں کے عین مطابق کیا گیا تھا۔وزارت نے واضح کیا کہ خودمختار مالیاتی لین دین کا موازنہ محض ظاہری کوپن ریٹس (سود کی شرح) یا مدت (ٹینر) کی بنیاد پر کرنا گمراہ کن ہے، کیونکہ ایسے فیصلوں میں قیمت، عملدرآمد کے یقین، انڈر رائٹنگ کے وعدوں، وقت، لین دین کے کل اخراجات، کریڈٹ اسپریڈز، مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی درمیانی مدت کی قرضہ جات کے انتظام کی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگی کا جامع جائزہ شامل ہوتا ہے۔

بیان کے مطابق حکومت ایسے مالیاتی اختیارات کا انتخاب کرتی ہے جو ایم ٹی ڈی ایس کے خطوط پر قیمت، مدت، عملدرآمد کے یقین، وقت اور خطرے (رسک) کا بہترین توازن فراہم کرتے ہیں۔اداروں کے تقرریوں سے متعلق خدشات کا جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا کہ انتظامی معاملات کا خودمختار مالیاتی لین دین کی قانونی حیثیت یا گورننس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وزارت نے مزید کہا کہ ڈیٹ مینجمنٹ آفس اور فنانس ڈویژن متعلقہ قوانین اور طریقہ کار کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے ایسے لین دین کو سنبھالنے کی مہارت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزارتِ خزانہ نے یہ انتباہ بھی کیا کہ غلط اور گمراہ کن معلومات کا پھیلاؤ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتا ہے، بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، مستقبل میں قرض لینے کی لاگت میں اضافہ کر سکتا ہے اور ملک کے اسٹریٹجک مالیاتی اہداف پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

وزارت نے زور دیا کہ خودمختار فنانسنگ پر عوامی گفتگو تصدیق شدہ حقائق، مکمل معلومات اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر مبنی ہونی چاہیے۔شفافیت اور قرضوں کے دانشمندانہ انتظام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ نے کہا کہ وہ پاکستان کے بہترین معاشی اور اسٹریٹجک مفادات میں خودمختار مالیاتی فیصلے جاری رکھے گی۔

Comments

200 حروف