BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کی معروف مرغی پراسیسنگ کمپنی بگ برڈ فوڈز لمیٹڈ (بی بی ایف ایل) نے 1.5 ارب روپے کے ڈائریکٹرز کے قرضے کمپنی کے شیئرز میں تبدیل کرنے کی بڑی مالیاتی پیشکش پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام جو نہ صرف کمپنی کے مالی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا بلکہ سرمایہ کاری کے نئے امکانات بھی پیدا کر سکتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے پیش کی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے بدلے 49.42 روپے فی حصص کی قیمت پر نئے شیئرز جاری کیے جائیں، یہ قیمت گزشتہ تین ماہ کی اوسط مارکیٹ قیمت کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سے کمپنی کا کیپٹل بیس مضبوط ہوگا، اسی مقصد کے لیے بورڈ کے سامنے یہ تجویز پیش کی گئی کہ مذکورہ قرض کو حقوق کے اجرا کے بجائے حصص کے اجراء کے ذریعے ایکویٹی میں تبدیل کیا جائے۔

تاہم، چونکہ مجوزہ لین دین میں کمپنی کے ڈائریکٹرز براہِ راست شامل ہیں، اس لیے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت بورڈ کے اکثریتی ارکان کو “دلچسپی رکھنے والے ڈائریکٹرز سمجھا گیا، جس کی وجہ سے وہ اس معاملے پر کوئی حتمی اور موثر فیصلہ کرنے سے قاصر رہے۔

لہٰذا، بورڈ نے مشاورت کے بعد یہ طے کیا کہ یہ معاملہ اب جنرل میٹنگ میں کمپنی کے تمام شیئر ہولڈرز کے سامنے پیش کیا جائے گا، جہاں سے قانونی منظوری حاصل کی جائے گی۔

دریں اثنا کمپنی کے تازہ ترین مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق بگ برڈ فوڈز نے مالی سال 2025 میں 1.17 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

جون میں بی بی ایف ایل نے چین کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدہ بھی کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس معاہدے کے تحت بی بی ایف ایل کو علی بابا کے عالمی بی ٹو بی ای کامرس پلیٹ فارمز بشمول علی بابا ڈآٹ کام تک براہِ راست برآمدی رسائی حاصل ہو گی، جس سے بی بی ایف ایل اپنی پولٹری اور پراسیسڈ فوڈ مصنوعات کو 190 سے زائد ممالک اور خطوں میں تصدیق شدہ خریداروں کے سامنے پیش اور فروخت کر سکے گا۔

BBFL ستمبر 2011 میں ایک پولٹری پراسیسنگ یونٹ کے طور پر قائم ہوئی تاکہ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کو معیاری چکن کی مصنوعات فراہم کی جا سکیں، اور یکم جون 2023 کو اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی کا درجہ دے دیا گیا۔

Comments

Comments are closed.