BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

بھارت نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی

  • تلک ورما 69 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے
شائع اپ ڈیٹ

تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا، 84 رنز کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اُس کے بعد لائن لگ گئی اور صرف 62 رنز کے اضافے پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔

صاحبزادہ فرحان 57 اور فخر زمان 46 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

صائم ایوب نے 14 جب کہ سلمان آغا 8 اور محمد نواز 6 رنز بناسکے۔ بھارت کے کلدیپ یادو نے 4، بمرا، ورون چکرورتی اور اکسر پٹیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

پاکستان نے 19.1 اوور میں 146 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلیے 147 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ بھارت کی صرف 20 رنز پر 3 بڑی وکٹ گرگئیں تھی، اس کے بعد تلک ورما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور بھارت کو میچ کا فاتح بنادیا۔

تلک ورما نے پہلے سنجو سیم سن کے ساتھ مل کر اسکور میں 57 رنز کا اضافہ کیا، سنجو 24 رنز بناکر 77 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

تلک ورما نے اس کے بعد شیوم دوبے کے ساتھ مل کر 60 رنز کی شراکت قائم کی اور میچ کو یکطرفہ بنادیا، دوبے 22 گیندوں پر 33 رنز کی باری کھیل کر فہیم اشرف کا تیسرا شکار بن گئے۔

تلک ورما نے 53 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی باری کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

فائنل میں حارث روف نے 3 اعشاریہ 4 اوور میں 50 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے جبکہ ابرار احمد نے 4 اوور میں 29 اور شاہین آفریدی نے 4 اوور 20 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس کی طرف سے صائم ایوب نے 3 اوورز میں 16 رنز دیے جبکہ فہیم اشرف نے 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد۔

بھارت کی پلیئنگ الیون

ابھیشیک شرما، شبمن گل، سوریا کمار یادو (کپتان)، تلاک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی۔

Comments

Comments are closed.