BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

صدر ٹرمپ کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کی ہدایت

  • صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان-امریکہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

یہ بات انہوں نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کے ساتھ حالیہ ملاقات کے حوالے سے کہی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور صدر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات، مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے حوصلہ افزا باتیں کیں۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان جانے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس دوران کئی مشترکہ منصوبوں پر امریکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے بھی ہوئے۔

انہوں نے ایک بار پھر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر خطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا، جسے پاکستانی قوم نے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام اورحکومت کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت اور پیش قدمی کا مظاہرہ کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر یہ تنازع بڑھتا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوسکتے تھے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم جمعرات کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق، شہباز شریف نے امریکی سرمایہ کاری کے لیے زراعت، ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی کے شعبے مختص کیے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ نے پہلے بھی امریکی کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں تیل کی تلاش کریں۔

وزیرِاعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان-امریکہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، جو دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ہو گی۔ ملاقات کے فوری بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا، تاہم ملاقات سے کچھ دیر قبل ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے کہا کہ عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف دونوں بہت عظیم شخصیات ہیں۔

Comments

Comments are closed.