BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.49 Decreased By ▼ -1.53 (-1.64%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، جہاں ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد تک بہتر رسائی پر زور دیا گیا ہے۔

یہ کثیرالملکی اجلاس منگل کے روز صدر ٹرمپ کی کوششوں سے منعقد ہوا، جس کی میزبانی انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ مشترکہ طور پر کی۔

شرکاء میں وزیرِاعظم شہباز شریف، اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو، مصر کے وزیرِاعظم مصطفیٰ کمال مدبولی، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود شامل تھے۔

ان رہنماؤں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کیا اور پائیدار امن کی جانب پہلا قدم اٹھانے کے لیے یرغمالیوں کی رہائی اور بھرپور امداد کی فوری رسائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بیت المقدس کے مقدس مقامات کے تحفظ اور مغربی کنارے میں استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کی گئی، جب کہ عرب لیگ اور او آئی سی کی تجاویز کی بنیاد پر غزہ کی تعمیرِ نو کے منصوبے کی توثیق کی گئی، جس کے لیے بین الاقوامی سطح پر امداد فراہم کرنے اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

شرکاء نے خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ اجلاس علاقائی استحکام اور تعاون کی جانب ایک مستقل اور نتیجہ خیز عمل کا نقطۂ آغاز ہونا چاہیے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان، اردن، ترکی، مصر اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور نائب وزرائے اعظم نے بھی شرکت کی۔ صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔

Comments

Comments are closed.