BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے ایچ سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بدھ کے روز اپنے پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس (پی ای سی) بزنس یونٹ کو پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے تحت ایک نئی کمپنی میں منتقل کرنے کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔

پی آئی اے ایچ سی ایل نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو دی گئی اطلاع میں شیئر کی۔

پی آئی اے ایچ سی ایل ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس میں زیادہ تر ملکیت فی الحال حکومت پاکستان کے پاس ہے۔

یہ کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے مخصوص اثاثوں، واجبات، اور ذیلی اداروں میں موجود کاروبار، جائیداد، حقوق، ذمہ داریوں اور فرائض کی جانشینی کے لیے قائم کی گئی تھی۔

نوٹس کے مطابق، یہ فیصلہ پی آئی اے ایچ سی ایل کے 16 ویں بورڈ اجلاس میں 23 ستمبر 2025 کو اسلام آباد میں لیا گیا۔

کمپنی کے مطابق، اسکیم کمپنیز ایکٹ 2017 کی شقیں 279 تا 283 اور 285(8) کے تحت تیار کی گئی ہے۔

اس منصوبے کے تحت، پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس کو پی آئی اے ایچ سی ایل سے الگ کر کے پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس(پرائیویٹ) لمیٹڈ میں منتقل کیا جائے گا، جو کہ پی اے ایف کے کنٹرول میں ایک مخصوص ادارہ ہے، اور اس کے ساتھ متعلقہ سہولیات بھی شامل ہوں گی، جو ایس ای سی پی کے پاس جمع کروائی جائیں گی۔

پی آئی اے کے پی ای سی میں ایروسپیس اور دیگر صنعتوں کے لیے ہائی پریسیژن پارٹس تیار کی جاتی ہیں۔ یہ ایک مربوط فیکٹری ہے جس میں ایک ہی چھت تلے اہم انجینئرنگ ڈسپلنز شامل ہیں، جیسے کہ انویسٹمنٹ کاسٹنگ، روایتی اور سی این سی مشیننگ، آپٹکس، پی سی بی، الیکٹریکل، الیکٹرانکس اور کمپوزٹس وغیرہ۔

پی ای سی امریکی اور یورپی کمپنیوں کو سپلائی کرتا ہے، جن میں جنرل الیکٹرک، ایئربس انڈسٹریز اور بوئنگ شامل ہیں۔

دن کے دوران پی آئی اے نے اعلان کیا کہ اگلے مہینے وہ برطانیہ کے سب سے منافع بخش روٹ پر براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ قومی کیریئر کی نجکاری پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کی ایک اہم شرط ہے۔

اس ماہ پی آئی اے نے دو دہائیوں میں اپنا پہلا پری ٹیکس منافع رپورٹ کیا۔

اسلام آباد نے ملکی کیریئر میں دلچسپی کے لیے پانچ مقامی بزنس گروپس سے رابطے کیے ہیں، جن میں ایئر بلیو، لکی سیمنٹ، سرمایہ کاری فرم عارف حبیب، اور فوجی فرٹیلائزر شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.