پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) ایک خود مختار پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) نے پاکستان انرجی سکوک-I (PESC-I) اور پاکستان انرجی سکوک-II (PESC-II) کی کل 400 بلین روپے کی جلد ادائیگی کی منظوری دی ہے۔
بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق اس کی ادائیگی (ریڈیمپشن) سکوک ہولڈرز اور ریگولیٹری حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔
بدھ کو ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں، پی ایچ ایل کے بورڈ نے انتظامیہ کو یہ رقم واپس کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کا اختیار دیا۔ اس عمل کے تحت کمپنی مارچ 2019 میں جاری کیے گئے پاکستان انرجی سکوک-I کے تحت واجب الادا 200 ارب روپے، اور مئی 2020 میں جاری کیے گئے پاکستان انرجی سکوک-II کے تحت واجب الادا 199.97 ارب روپے ادا کرے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان انرجی سکوک رولز، 2019 کے عین مطابق ہے جس میں 26 جون 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر S.R.O. 1124(I)/2025 کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی۔
پی ایچ ایل نے بتایا کہ جب مطلوبہ منظوری مل جائے گی، تو سکوک کی ادائیگی کی تاریخ میزان بینک لمیٹڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی کی جائے گی۔ میزان بینک لمیٹڈ دونوں سکوک کے لیے ٹرسٹی اور سرمایہ کاری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ طے شدہ تاریخ پر، اصل رقم اور اس پر حاصل ہونے والا منافع/کرایہ سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو ادا کر دیا جائے گا۔
کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو اپنی فائلنگ میں بتایا کہ قبل از وقت ادائیگی سرٹیفکیٹ ہولڈرز کی مطلوبہ اکثریت سے غیر معمولی قرارداد کے ذریعے منظوری حاصل کرنے اور تمام ضروری ریگولیٹری منظوریوں کو یقینی بنانے سے مشروط ہے۔






















Comments
Comments are closed.