BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

نیٹو نے گزشتہ ہفتے روس کی جانب سے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر شدید مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اتحاد اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کے فوجی اور غیر فوجی ذرائع استعمال کرے گا۔ اتحاد نے ماسکو کے رویے کو تیزی سے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات براہِ راست زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ایسٹونیا کے مطابق جمعہ کو روس کے تین MiG-31 لڑاکا طیارے اس کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور تقریباً 12 منٹ تک اندر رہنے کے بعد نیٹو کے اطالوی طیاروں کی مداخلت پر واپس گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب قریباً 20 روسی ڈرون پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جن میں سے کئی کو نیٹو کے طیاروں نے مار گرایا۔

نیٹو کی نارتھ اٹلانٹک کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ روس ان کارروائیوں کا مکمل ذمہ دار ہے، جو کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں اور غلط اندازوں کے نتیجے میں بڑے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ روس کو یہ جان لینا چاہیے کہ نیٹو اور اس کے اتحادی بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے اور ہر سمت سے آنے والے خطرات کا مقابلہ کریں گے۔

یہ اجلاس منگل کو نیٹو کے بانی معاہدے کے آرٹیکل 4 کے تحت ایسٹونیا کی درخواست پر بلایا گیا، جو کہ کسی رکن ملک کی علاقائی سالمیت یا سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں مشاورت کی اجازت دیتا ہے۔ نیٹو کی 76 سالہ تاریخ میں یہ محض نواں موقع ہے جب اس آرٹیکل کا سہارا لیا گیا، جن میں سے دو بار صرف اسی ماہ پولینڈ اور ایسٹونیا کے واقعات کے بعد پیش آئے۔

نیٹو نے اس موقع پر یوکرین کے ساتھ اپنی حمایت کے عزم کو بھی دہرایا اور کہا کہ روس کی بلا اشتعال جارحیت کے باوجود اتحادی اپنے دفاع کے حق اور یوکرین کی سلامتی کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Comments

Comments are closed.