اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر رہیں۔
گزشتہ سال اگست میں 2.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ماہانہ بنیاد پر یہ حجم 2 فیصد کم رہا، جو جولائی میں 3.2 ارب ڈالر تھا۔
ترسیلات زر پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے، معیشت میں سرگرمی بڑھانے اور ان گھرانوں کی آمدنی میں اضافے کا اہم ذریعہ ہیں جو بیرونی رقوم پر انحصار کرتے ہیں۔
اگست 2025 میں ترسیلات زر کی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب سے آئیں جہاں مقیم پاکستانیوں نے 737 ملین ڈالر بھیجے۔ یہ رقم ماہانہ بنیاد پر11 فیصد کم رہی، تاہم گزشتہ سال اگست میں بھیجی گئی 713 ملین ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ تھی۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 538 ملین ڈالر سے بڑھ کر 643 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
برطانیہ سے اگست 2025 کے دوران 463 ملین ڈالر کی ترسیلات آئیں، جو جولائی 2025 کے 450 ملین ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہیں۔ تاہم سالانہ بنیاد پر برطانیہ سے ترسیلات میں 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔
امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے اگست 2025 میں 267 ملین ڈالر بھیجے جو سالانہ بنیاد پر 17 فیصد کمی کے مترادف ہے۔


























Comments
Comments are closed.