BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو عندیہ دیا کہ جلد ہی غزہ میں ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے جس کے تحت حماس کے زیرِ حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو جائے گی۔ اس سے قبل انہوں نے فلسطینی تنظیم کو اپنا ”آخری انتباہ“ بھی دیا تھا۔

واشنگٹن پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جہاز میں بھی اس معاملے پر بات کر رہے تھے۔ “ہم ایک ایسے حل پر کام کر رہے ہیں جو بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے،” انہوں نے کہا مگر مزید تفصیل دینے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو جلد ہی اس بارے میں سننے کو ملے گا۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جنگ ختم ہو، یرغمالی واپس آئیں۔اس سے پہلے انہوں نے حماس کو خبردار کیا تھا کہ وہ ان کے شرائط مان لے، اور کہا کہ اسرائیل ان شرائط کو قبول کر چکا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ میرا آخری انتباہ ہے، اس کے بعد کوئی اور موقع نہیں ہوگا!۔

بعد ازاں حماس نے کہا کہ اسے امریکہ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں اور وہ ان پر غور کر رہا ہے۔ تاہم اس نے معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

حماس نے اپنے بیان میں دوبارہ کہا کہ وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ جنگ کے خاتمے کا واضح اعلان ہو اور اسرائیلی فوج مکمل طور پر غزہ سے انخلا کرے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تمام یرغمالی واپس آجائیں گے۔ کچھ شاید مر چکے ہوں، لیکن ان کی لاشیں بھی واپس لائی جائیں گی۔

اسرائیلی چینل این 12 نیوز نے ہفتے کو خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے حماس کے سامنے ایک نیا جنگ بندی معاہدہ پیش کیا ہے، جس کے تحت جنگ بندی کے پہلے روز حماس باقی 48 یرغمالیوں کو رہا کرے گا اور بدلے میں اسرائیل ہزاروں فلسطینی قیدی رہا کرے گا، جب کہ اسی دوران جنگ کے خاتمے پر بات چیت جاری رہے گی۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.