BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

جاپان کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟

شائع اپ ڈیٹ

جاپان کے وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا نے اتوار کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے دباؤ پر کیا گیا تاکہ حالیہ انتخابات میں ہونے والی شکستوں کی ذمہ داری قبول کی جا سکے۔

ایشیبا کے مستعفی ہونے کے بعد ایل ڈی پی میں نئی قیادت کے انتخاب کی دوڑ شروع ہوگی، تاہم چونکہ حکومتی اتحاد دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت کھو چکا ہے، اس لیے نئے ایل ڈی پی صدر کے وزیرِاعظم بننے کی کوئی ضمانت نہیں رہی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اپوزیشن رہنما کے اقتدار سنبھالنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

ممکنہ امیدواروں میں ایل ڈی پی کی سینیئر رہنما سنا تاکائچی شامل ہیں، جو منتخب ہونے کی صورت میں جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن جائیں گی۔ وہ سخت گیر مؤقف رکھنے والی سیاستدان سمجھی جاتی ہیں اور جاپان کے امن پسند آئین میں ترمیم کی حامی ہیں۔ دوسری جانب شینجیرو کوئزومی، سابق وزیرِ ماحولیات اور ایک سیاسی خانوادے کے وارث، 44 سال کی عمر میں جاپان کے کم عمر ترین وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

اسی فہرست میں یوشی ماسا ہیاشی بھی شامل ہیں، جو انگریزی میں مہارت رکھتے ہیں اور کابینہ کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ مرکزی بینک کی آزادانہ پالیسیوں کے حامی ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے، سب سے بڑی جماعت آئینی جمہوری پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم یوشی ہیکو نودا مضبوط امیدوار ہیں، جو مالیاتی نظم و ضبط کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ جبکہ یویچیرو تاما کی کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی فار دی پیپل تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اور وہ ٹیکس میں چھوٹ اور عوامی آمدن بڑھانے کے حامی ہیں۔

اس صورتحال نے جاپان کے سیاسی منظرنامے کو غیر یقینی بنا دیا ہے، جہاں حکومتی و اپوزیشن دونوں جماعتیں نئی قیادت کے لیے سرگرم ہیں۔

Comments

Comments are closed.