BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں اور کروڑوں روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورک کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران محمد خالد اور محمد لطیف نامی دو ملزمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی رقوم کی منتقلی میں ملوث پائے گئے اور ان کے قبضے سے 216 ملین روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ حوالہ ٹرانزیکشنز سے متعلق شواہد بھی قبضے میں لیے گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کرنسی ڈیلنگ کے لیے کوئی درست لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہے اور نہ ہی برآمد شدہ رقم کے حوالے سے تسلی بخش جواب دے سکے۔ اس سلسلے میں باضابطہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایک علیحدہ کارروائی میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے گوادر کے جیوانی علاقے میں سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 19 کا تعلق ملاکنڈ، 16 کا بنوں، 9 کا تعلق گوجرانوالہ اور9 کا لوئر دیر، 3 کا اپر دیر اور 2 کا مردان سے تھا۔

ایف آئی اے نے تصدیق کی کہ ملزمان کے خلاف چار الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

Comments are closed.